سٹریجٹک پلان حتمی شکل میں پیش نہیں کیا گیا تھا: ترجمان پی سی بی

لاہور (پ ر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے 8 مئی کو شائع ہونے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ ”پاکستان کرکٹ بورڈ نے سٹریجٹک پلان مسترد کر دیا ہے۔ ”ترجمان نے کہا کہ سٹریجٹک پلان جوکہ حتمی شکل میں پیش نہیں کیا گیا تھا اور بورڈ کے معزز ارکان کی آراءکو شامل کیا جانا تھا اس لئے انہوں نے سٹریجٹک پلان کے مجوزہ مسودے پر تجاویز دیں۔ بورڈ میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ اراکین کی تجاویز کو شامل کرکے اگلے اجلاس میں سٹریجٹک پلان پیش کیا جائے۔ ترجمان نے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے اعلیٰ تعلیم یافتہ افراد پر مشتمل سٹریجٹک اور پلاننگ کمیٹی کی طرف سے پیش کئے جانے والے مسودے کو سراہا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...