پی سی بی کے دونوں بڑوں کو کرکٹ کا کچھ پتا نہیں: خالد محمود

لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ خالد محمود نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ کے دونوں بڑوں کو کرکٹ کا کچھ پتا نہےں، کرکٹ مےں بہتری ٹھنڈے کمروں مےں بےٹھ کر نہےں آئے گی بلکہ اس کے لےے کرکٹ کے مےدانوں مےں جاکر مسائل کا ادراک کرنا پڑے گا۔ وہ نوائے وقت سے گفتگو کررہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ کرکٹ کی سوجھ بوجھ رکھتے ہوں انھےں سکول کالج کے تربےت دےنے والوں کی مددکی ضرورت نہےں ہوتی۔ پاکستان کرکٹ کے مسائل کا کس کو نہےں پتا۔ اےک عرصے سے ڈومےسٹک کے معےار پر سوال اٹھائے جارہے ہےں، ہمارے ہاں کلب بہت زےادہ ہےں، رےجنز مےں باصلاحےت کھلاڑےوں کو موقع نہےں ملتا، امپائرنگ کا معےار بہت ہی ناقص ہے۔ کھلاڑےوں کو خامےوں سے ابتدائی مرحلے پر آگاہ نہےں کےا جاتا اور اےسے ہی دوسرے مسائل ہےں جنہےں حل کرنے کے لےے محض وژن کی ضرورت ہے جو بدقسمتی سے کرکٹ کے کرتا دھرتاﺅں کے پاس نہےں ہے۔ سابق چےئرمےن پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ مےں بہتری کے لےے کرکٹ بورڈ مےں اہل لوگوں کو لانا ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن