کراچی(نوائے وقت رپورٹ) پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پہلے اجلاس میں معروف صنعت کار اعظم سہگل کو پہلا چیئر مین منتخب کر لیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے یورپ، امریکہ کیلئے پریمیم سروس شروع کرے گی انجینئرنگ اور طیاروں میں سیٹوں کا معیار بہتر بنایا جائے گا سیف خالی ہونے پر ممستقل مسافروں کو کلب کلاس میں اپ گریڈ کیا جائے گا بورڈ آف ممبرز ملک نذیر احمد ، یاور علی، عاطف باجوہ نے اکانومی کلاس میں سفر کیا بورڈ ممبرز نے ریونیو منیجرز کے لئے کلب کلاس کی نشستیں چھوڑ دیں۔