اسلام آباد (آئی این پی) حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ ماہ سے پاکستان اسٹیل،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع کرانے اوربجلی چوری روکنے کیلئے سمارٹ میٹر منصوبہ شروع کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہو گئے۔ پالیسی سطح پر مذاکرات شروع ہو گئے۔ آئی ایم ایف حکام کی طرف سے نجکاری پروگرام میں سست روی پر ایک مرتبہ پھر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور آئی ایم ایف نے بجلی چوری روکنے کیلئے موثر اقدامات پر بھی زور دیا ہے، جس پر حکومت نے آئی ایم ایف کو آئندہ ماہ سے پاکستان سٹیل، پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شروع کرانے اوربجلی چوری روکنے کیلئے سمارٹ میٹر منصوبہ شروع کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
پی آئی اے سٹیل مل کی نجکاری کا عمل آئندہ ماہ شروع کیا جائے گا
May 10, 2016