پاک پتن (نامہ نگار) دو روز قبل اغواء ہونیوالے چینی انجینئر کی واردات کا ڈراپ سین، پولیس نے چینی انجینئر کو لاہور کی ایک مسجد سے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر پاکپتن کامران یوسف ملک نے بتایا ہے 6 مئی کو بیوی کاکلیئرنس سرٹیفکیٹ بنوانے پاکپتن آنے والے چائنیز انجینئر مائی ہنگ پی (عرف یوسف) شہیدی بازار سے لا پتہ ہوگیا تھا جسکا تھانہ سٹی پولیس نے اس کی بیوی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلافمقدمہ درج کر لیا تھا۔ چائنیز انجینئر کی باز یا بی کے لئے ڈی ایس پی شاہدہ نورین کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی جس نے جدید تکنیکی مہارتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مغوی محمد یوسف (MA YEUHI) چائنیز کو لاہور میں مسجد سے با زیا ب کر کے اپنی تحویل میں لے لیا۔ مغوی انجینئر کی بیوی سمیرا یو سف نے گفتگو کرتے بتایا کہ انجینئر مائی ہنگ پی (عرف یوسف) چائینہ کا رہائشی مسلمان ہے جو شادی سے قبل تبلیغی جماعت کے ساتھ ہمارے ہمسائے میں تبلیغ پر پاکپتن آیا تھا میر ارشتہ بھی ہمسائے نے ہی ان کے ساتھ کرایا تھا۔ دو روز قبل بازار گیا اور لا پتہ ہوگیا۔