الیکشن کمشن نے 2018ء کے انتخابات کی تیاریاں شروع کر دیں ساڑھے 7 لاکھ پولنگ عملہ تیار کیا جائیگا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے انتخابات 2018ء کی تیاریاں شروع کر دیں۔ ذرائع الیکشن کمشن کے مطابق عام انتخابات میں ساڑھے سات لاکھ سے زائد پولنگ عملہ تیار کیا جائے گا۔ انتخابات میں 1000سے زائد ڈی آر او‘ آر اوز تعینات کئے جائیں گے۔ مستقل پولنگ سٹاف کی تربیت بھی کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر 400پولنگ افسروں کی تربیت جولائی کے دوسرے ہفتے سے ہو گی۔ ریٹرننگ افسر عدلیہ سے لینے یا نہ لینے کا فیصلہ 2017ء کے آخر میں کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن