کہروڑ پکا: مخالفین کی فائرنگ سے صحافی قتل‘ ایک ملزم گرفتار، واقعہ پر صحافیوں کا شدید احتجاج

کہروڑ پکا (خبرنگار) مقامی صحافی اجمل جوئیہ کو دیرنیہ دشمنی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ مقتول اجمل جوئیہ کے پیٹ پر 6فائرکئے گئے، مقتول ہسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گیا۔ تین ملزموں کیخلاف مقدمہ درج، ایک کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ اجمل جوئیہ موٹر سائیکل پر اپنے کزن کے ہمراہ گھر سے کہروڑ پکا آ رہا تھا کہ موٹرسائیکل سوار تین ملزموں اقبال سیال، عباس سیال، ریاض عرف پپا سیال نے تعاقب کرکے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں اجمل جوئیہ اپنے کزن سمیت شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال لیجاتے راستے میں دم توڑ گیا۔ اس موقع پر صحافیوں اور شہریوں کی کثیر تعداد ہسپتال پہنچ گئی اور شدید احتجاج کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...