پشاور(آن لائن)خیبر پی کے حکومت نے کرپشن ، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کی روشنی میں 400 ملازمین کو ملازمت سے معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمہ انٹی کرپشن کی جانب سے محکمہ مال، صحت، تعلیم، جنگلات، ایکسائز، ڈسٹرکٹ گورنمنٹ، محکمہ ورکس اینڈ سروسز، سمیت مختلف محکموں میں ملازمین کے خلاف کی جانیوالی کارروائیوں میں ایک ارب 66کروڑ روپے کی ریکوری کی ہے جس میں سے گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک ملوث 400 ملازمین شامل ہیں جو کہ اس وقت روپوش ہیں۔
پشاور: کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات پر 400 ملازمین کو معطل کرنے کا فیصلہ
May 10, 2016