گوجرانوالہ: لیگی ایم پی اے کے بھائی کی فیکٹری کا رولر ٹوٹ کر مزدور کو جا لگا‘ موقع پر جاں بحق

May 10, 2016

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگی ایم پی اے کے بھائی کی فرنس فیکٹری کے رولر کا ویل ٹوٹنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کے چھوٹے بھائی کی باجوہ روڈ پر واقع پیتل پگھلانے والی فرنس فیکٹری میں مزدور حسب معمول کام میں مصروف تھے۔ اس دوران اچانک بھٹی کے رولر کا ویل ٹوٹ کر مزدو محمود کو جا لگا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ بعدازاں مزدور کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

مزیدخبریں