لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے چئیرمین ہائر ایجوکیشن مختار احمد کی عہدے سے برطرفی کے لئے دائر درخواست میں حکومت کی طرف سے جواب داخل نہ کرانے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور دیگر فریقین کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ مقامی شہری ڈاکٹر قیصر رشید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ حکومت نے چئیرمین ایچ ای سی مختار احمد کو میرٹ کے برعکس سیاسی بنیادوں پر تعینات کیا۔ چیئرمین ایچ ای سی قواعد کے مطابق مطلوبہ تعلیمی قابلیت اور تجربہ نہیں رکھتے۔ ان کی ایم فل اور پی ایچ ڈی کی ڈگریاں بھی مشکوک ہیں۔ سرکاری وکیل نے جواب داخل کرانے کے لئے مزید مہلت کی استدعا کی۔ جس پر عدالت نے جواب داخل نہ کرانے پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ہر صورت جواب داخل کرنے کی ہدایت کر دی۔
چیئرمین ایچ ای سی کی برطرفی کیلئے درخواست، حکومت کے جواب داخل نہ کرانے پر ہائیکورٹ برہم
May 10, 2016