لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور کی فیملی عدالت نے معروف گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے خلع کے لئے دائر دعویٰ پر گلوکارہ کے خاوند احمد بٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ لاہور کی فیملی عدالت کی جج جویریہ ملک کے روبرو گلوکارہ حمیرا ارشد نے مؤقف اختیار کیا کہ خاوند احمد بٹ اس کے حقوق پورے نہیں کر رہا جس کی وجہ سے میاں بیوی میں عرصے سے بول چال بند ہے۔ پہلے بھی گھریلو ناچاقی ہوئی مگر بیٹے کی خاطر سب کچھ برداشت کیا مگر اب وہ اپنے خاوند کے ساتھ مزید زندگی بسر نہیں کرنا چاہتی لہٰذا عدالت اسکے حق میں خلع کی ڈگری جاری کرے۔ گلوکارہ نے کہا کہ وہ اپنا حق مہر بھی چھوڑنے کو تیار ہے جس پر عدالت نے احمد بٹ کو نوٹس جاری کر دیا۔