کراچی کی تمام قومیتوں کو ساتھ چلنے کی دعوت دیتا ہوں‘ شاہی سید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ؑؑعوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدرسینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ آج کا جلسہ عام 2 مئی 2013 کو شہید صادق خٹک اور ان کے معصوم بیٹے ایمل زمان خٹک کی قربانی کی یاد میں منعقد کیا گیا ہے ،معصوم باپ بیٹے کے قتل کی ذمہ داراری قبول کرنے والے نے خود ہی اپنے آپ کو ریاستی اداروں کے حوالے کردیا ہے، معصوم باپ بیٹے کی مسجد کی دہلیز پر دی گئی قربانی کو ہم ہمیشہ یاد کرتے رہیں گے،صادق خٹک نے اپنے بیٹے کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد جام شہادت نوش کیا مگر ان کا خون بہانے والے اس دنیا میں رسواہوئے اور اگلے جہان میں بھی ظالموں کا حشر یہی ہوگا،ظالمان کے سابقہ ترجمان کے انکشافات نے ہماری قربانیوں اور سچے موقف کو ثابت کردیا ہے ،شہر کی ایک حقیقت تھے اور رہیں گے نظر انداز کرنے کی روش ترک کی جائے،ہمارا خون بہانے والوں کی لاشوں کا کوئی والی وارث تک نہیں ہے اور ہم نے اپنے شہیدوں کو دفنایا اور ہر سال ان کو یاد کر تے ہیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے کورنگی بلال کالونی میں پارٹی رہنماءشہید صادق خٹک اور ان کے بیٹے ایمل زمان خٹک کی چوتھی برسی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیاانہوں نے مذیدہم اہلیان کراچی کو قومیتوں،مسلکوں سے بالاتر ہوکر ساتھ چلنے کی دعوت دیتے ہیں،کارکنان کو ہدایت دیتا ہوں کہ شہر میں بھائی چارگی کے مذید فروغ کے لیے مذید کام کریں،کارکنان معاشرے میں اپنے کردار کو مثالی بنائیں،وفاداری ہماری پہچان ہے ،سندھ حکومت سے ہم مذید کیا شکوا کریں کے چار سال گزرنے کے باوجود شہید صادق خٹک اور ان کے بیٹے کا اعلان شدہ معاوضہ تک ادا نہیں کیا گیا،سائیں سرکار ہمارے شہیدوں کے لواحقین کو معاوضہ تک ادا نہیں کرہی ہے ، آصف علی زرداری صاحب نے بے شک پختونوں کو شناخت دی مگر اب ہم مذید قصیدے نہیں پڑھیں گے ،خوشامد یں کرنا مجھے پسند نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...