کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ میں پانی مہنگا اوارکولڈڈرنک سستی ہے ،روٹی ،کپڑااورمکان کانعرہ لگانے والوں نے قوم سے پینے کاپانی بھی دورکردیاہے ،کراچی سمیت سندھ کے بیشترعلاقوں میں پانی کی شدیدقلت سے عوام پینے کے پانی کی ایک گھونٹ گھونٹ کوترس رہے ہیں ان خیالات کااظہارمسلم لیگ ن سندھ کے صدربابوسرفرازجتوئی ،جنرل سیکریٹری سینٹرنہال ہاشمی اورسیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے میڈیاہاوس کراچی سے جارہ اپنے ایک بیان میں کیا،بابوسرفرازجتوئی نے کہاکہ ”پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اسے ضائع مت کریں“ کئی تحقیقاتی ادارے پیش گوئی کہہ چکے ہیں اگر دنیا میں تیسری جنگ عظیم کا آغاز ہوا تو اس کی وجہ پانی ہی ہوگا، جبکہ اس وقت بھی دنیا کے کئی ممالک کے درمیان پانی کے حوالے سے تنازعات جاری ہیں،سندھ کے حکرانوں نے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم کررکھاہے ، سیکریٹری اطلاعات محمداسلم ابڑونے کہاکہ سندھ میں کولڈ ڈرنک کی قیمت سستی اور پانی نایاب ہوچکاہے ،لوگ ہزاروں روپے دے کرپینے کیلئے کنٹینرخریدنے پرمجبورہیں ،روٹی ،کپڑاورمکان کانعرے لگانے والوں نے عوام سے پانی کاگھونٹ بھی چھین لیاہے ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف سندھ کے عوام خوشحال دیکھناچاہتے ہیں۔
روٹی ،کپڑا،مکان کانعرہ لگانے والوں نے قوم سے پینے کاپانی بھی چھین لیا،بابوسرفراز
May 10, 2017