راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) دارالعلوم مجددیہ اور جامعہ فاطمہ للبنات بہارہ کہو کا سالانہ جلسہ دستار فضیلت و چادر پوشی شیخ الجامعہ مفتی محمد خطیب مصطفائی کی زیرنگرانی جمعہ 12مئی کو بعد نماز مغرب جامع مسجد شمع رسالت بہارہ کہو میں منعقد ہوگا جس کی صدارت وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کریں گے اور جے یو پی امام نورانی کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی مہمان خصوصی ہوں گے۔سجادہ نشین چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ خصوصی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر فارغ التحصیل 20طلباءکی دستار بندی اور 30طلبات کی چادر پوشی کی جائے گی۔
دارالعلوم مجددیہ اور جامعہ فاطمہ للبنات بہارہ کہو کا جلسہ دستار فضیلت و چادر پوشی، سردار یوسف، اویس نورانی، پیر سعادت علی شاہ خطاب کرینگے
May 10, 2017