لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے ننھو گورائیہ اور جسٹس ریٹائرڈ بلال سکینڈل کی بنیاد پر عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں نمٹا دیں، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے مظہر علی اور بیرسٹر ظفر اللہ خان کی درخواست پر سماعت کی، درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ننھو گورائیہ اور جسٹس ریٹائرڈ بلال کے تعلقات کو بنیاد بنا کر عدلیہ کو سکینڈلائز کیا گیا اور میڈیا میں جھوٹٰی خبریں شائع کی گئیں، سابق آر پی او ذوالفقار چیمہ کی طرف سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے رپورٹ جمع کرائی اور موقف اختیار کیا کہ رپورٹ کے مطابق ننھو گورائیہ اور جسٹس ریٹائرڈ بلال کے تعلقات سے متعلق الزامات درست تھے اور ننھو گورائیہ سکینڈل کی میڈیا میں خبریں بھی درست شائع ہوئیں،بعد میں ننھو گورائیہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، اس واقعہ کو بھی کئی برس گزر چکے ہیں۔
ہائیکورٹ نیننھو گورائیہ اور جسٹس (ر) بلال سکینڈل کی بنیاد پر عدلیہ کو سکینڈائز کرنے کیخلاف درخواستیں نمٹا دیں
May 10, 2017