ایف بی آر کا آئندہ بجٹ میں تیل پر ڈیوٹیوں میں اضافہ کی تجویز پر غور

May 10, 2017

لاہور (کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کھانے کے تیل میں موجودہ ڈیوٹیوں میں اضافہ کی تجویز پر غور کر رہا ہے جس کے نتیجہ میں آئندہ مالی سال کے دوران سویابین آئل کی فی لٹر قیمت میں بارہ روپے اور کا اضافہ ہو جائے گا۔۔ اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ تیل کے کاروبار سے متعلقہ بعض اداروں کے مالکان نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تجویز دی تھی کہ سویابین آئل کی درآمدی ڈیوٹی کو 9050روپے سے بڑھا کر 15000 روپے کر دیا جائے۔ ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس تجویز کو زیرغور لایا جائے گا تاہم اس بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا گیااس ضمن میں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے کہی۔ 

مزیدخبریں