امام کعبہ نے ماہ رمضان میں حرم پاک کے زائرین کی حفاظت کیلئے سخت ہدایات جاری کر دیں

May 10, 2017

مکہ مکرمہ(اے این این) حرمین شریفین کے صدارتی امور کے سربراہ اور امام کعبہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے مسجد الحرام کی سکیورٹی سخت کرنے کے احکام جاری کردیئے ہیں۔ سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ عبدالرحمن السدیس نے حرم پاک میں آنے والے زائرین کی حفاظت کیلئے بھی سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام حج وعمرہ کے دوران سکیورٹی فورسزکے تعاون سے ایک سکیورٹی منصوبہ تشکیل دیں گے جس کے تحت زائرین اور مسجد الحرام کی حفاظت ممکن بنائی جائے گی۔ مسجدالحرام میں انتظامات کا جائزہ لیا، مسجد الحرام میں جمعہ کو ہونے والے واقعہ جس میں ایک شخص جس کی دماغی حالت درست نہیں تھی اور اس نے سکیورٹی اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کردیا تھا۔

مزیدخبریں