لیہ: میک اپ کا سامان گم ہونے پر ٹیچر کا بچی پر وحشیانہ تشدد‘ بازو توڑ دیا

May 10, 2017

لیہ(آن لائن)میک اپ کا سامان گم ہونے پر ٹیچر کا بچی پر وحشیانہ تشدد بازو توڑ دیا ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیہ کے علاقے کوٹ سلطان میں میک اپ کا سامان گم ہونے پر ٹیچر نے پانچویںکلاس کی بچی اقرا کو پہلے ایک گھنٹہ دھوپ میں کھڑا کیا پھر ڈنڈوں کے ساتھ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا بازو توڑ دیا۔ بچی کے والد عتیق الرحمان نے تشدد کرنیوالی ٹیچر کے خلاف مقدمہ درج کروالیا جبکہ بچی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد پولیس اپنی کارروائی شروع کریں گی۔ ڈی پی او لیہ نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ٹیچر کے خلاف جلد از جلد کارروائی کا حکم دے دیا۔

مزیدخبریں