فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) الائیڈ ہسپتال میں زیرعلاج چکن پاکس سے متاثرہ ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ ہلاکتوں کی تعداد 19 ہو گئی۔ متاثرین کی تعداد 400 سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق سمندری کے علاقہ محلہ عثمان آباد کے رہائشی 35سالہ نصیر کو ایک ہفتہ قبل چکن پاکس میں مبتلا ہونے کی بناء پر الائیڈ ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں اس کا علاج جاری تھا جو گزشتہ صبح دوران علاج جاں بحق ہو گیا۔ یوں الائیڈ ہسپتال میں یکے بعد دیگرے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 400 سے زیادہ ہو گئی ہے جن میں سے نصف درجن مریض زیرعلاج ہیں۔