کوئٹہ(بیورو رپورٹ)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ضلع کوئٹہ اور بلوچستان کے تمام ڈویژنوں کے عہدیداروں کے ناموں کی منظوری دیدی ہے۔ انہوں نے ضلع کوئٹہ کے لئے صدر میر ولی محمد قلندرانی، جنرل سیکرٹری جہانگیر خان خلجی، سیکرٹری اطلاعات شفیع محمد مینگل، کوئٹہ ڈویژن کیلئے صدر میر اختر شاہوانی، جنرل سیکرٹری محمد صادق کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات صوبیدار جتک ، ژوب ڈویژن کیلئے صدر شیخ ظاہر اوتمانخیل ، جنرل سیکرٹری عبدالستار کاکڑ، سیکرٹری اطلاعات عبدالولی کاکڑ، سبی ڈویژن کیلئے صدر محمد یعقوب زیارت وال، جنرل سیکرٹری زرک خان نودانی، سیکرٹری اطلاعات ریحان بگٹی ، قلات ڈویژن کیلئے صدر نعیم اللہ بلوچ جنرل سیکرٹری عبدالستار محمد حسنی، سیکرٹری اطلاعات غلام مصطفی زہری، مکران ڈویژن کیلئے صدر ڈاکٹر برکت بلوچ ، جنرل سیکرٹری علی بلوچ، سیکرٹری اطلاعات یوسف فریادی، نصیرآباد ڈویژن کیلئے صدر سید خادم حسین شاہ ،جنرل سیکرٹری آغا گل ،سیکرٹری اطلاعات خالد حسین درپالی، گوادر ڈویژن کیلئے صدر افضل جان ، جنرل سیکرٹری عدنان رئیسی اور سیکرٹری اطلاعات کیلئے امداد قطری کو نامزد کیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے 2018ء کے انتخابات کے لئے منشور کمیٹی تشکیل دے دی ۔ کمیٹی کے کنوینر سینیٹر سلیم مانڈوی والا ہوں گے جبکہ سید نیر حسین بخاری، سینیٹر فرحت اللہ بابر، قمر زمان کائرہ، نثار احمد کھوڑو، شیری رحمن، ڈاکٹر نفیسہ شاہ اور مسز عذرا فضل پیچوہو شامل ہیں۔
بلاول نے ضلع کوئٹہ‘ بلوچستان میں تمام ڈویژنوں کے عہدیداروں کی منظوری دیدی‘ آئندہ انتخابات کیلئے منشور کمیٹی تشکیل
May 10, 2017