کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فوزیہ، آمنہ مسعود جنجوعہ آبدیدہ، سراج الحق اور دیگر شرکا کی آنکھیں بھی بھیگ گئیں

May 10, 2017

اسلام آباد (آئی این پی) امریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے بارے میں کانفرنس کے دوران ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور آمنہ مسعود جنجوعہ خطاب کے دوران انتہائی جذباتی اور آبدیدہ ہو گئیں جس پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت تمام شرکاء کی آنکھیں بھی بھیگ گئیں۔ کانفرنس میںامریکی جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لئے حکومتی وعدوں کی پاسداری نہ ہونے پر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی انتہائی رنجیدہ تھیں اپنوں کی بیوفائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جس پر سب افسردہ ہوگئے۔

مزیدخبریں