آواران + کوئٹہ (صباح نیوز+ آئی این پی+نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع آواران کے رہائشی علاقہ مےں نا معلوم سمت سے راکٹ فائر ہوا جس کے نتےجہ مےں خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ لےوےز کے مطابق آواران میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لےے ہسپتال منتقل کر دےا گےا۔ ہسپتال انتظامےہ کے مطابق تمام زخمےوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ لےوےز حکام نے علاقہ کو گھےرے مےں لے کر تحقےقات کا عمل شروع کر دےا ہے۔ کوئٹہ کے علاقہ سرےاب مےں تخرےب کاری کا منصوبہ ناکام ہوگیا اور سڑک کنارے نصب اےک کلو گرام وزنی بم ناکارہ بنا دےا گےا۔ بم تھےلے مےں چھپا کر سڑک کنارے رکھا گےا تھا۔ اطلاع ملنے پر پولےس اور اےف سی ٹےموں نے علاقہ کو گھےرے مےں لے لےا جس کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے بم کو ناکارہ بنا دےا۔ وزےر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری نے سرےاب روڈ پر نصب بم ناکارہ بنانے پر بی ڈی اےس ٹےم کو شاباش دی ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق خیبر ایجنسی اور جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش جیکٹس، دھماکہ خیز سلنڈر، آئی ای ڈیز، اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں برآمد کرلی گئیں۔ پنجاب میں بھی آپریشن ردالفساد جاری ہے۔ پنجاب رینجرز ، پولیس اور خفیہ اداروں نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا۔ آپریشن لاہور، اٹک، اسلام آباد، سیالکوٹ، نارووال، راجن پور، شیخوپورہ، ڈی جی خان، رحیم یار خان میں کیا گیا۔
آواران، راکٹ حملہ،5افراد زخمی، کوئٹہ، بم ناکارہ: خیبر ایجنسی، جنوبی وزیرستان سے خودکش جیکٹس برآمد
May 10, 2017