اسلام آباد (آن لائن) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے حکومت نے نیوز لیکس معاملہ ڈس ہینڈل کیا، 3 لوگ فارغ ہوئے جس کے بعد معاملہ ختم ہوجانا چاہئے تھا، پانامہ کی اوپن جے آئی ٹی وزیراعظم نوازشریف کے مفاد میں ہوگی، پانامہ کی جے آئی ٹی کو اوپن کارروائی کرنی چاہئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہونے کہاکہ پانامہ جے آئی ٹی اوپن ہو تو نیوز لیکس جیسا معاملہ پیش نہیں آئے گا، وزیراعظم کے حق میں ہوگا وہ عوام کے سامنے جے آئی ٹی کے سوالات کے جواب دیں۔ جے آئی ٹی میں سب کچھ قانون کے مطابق ہونا چاہئے، جے آئی ٹی میں شامل اداروں کو دیکھنا ہوگاکہ قانون کے مطابق کیا بیرون ملک جاکر تحقیقات ہوسکتی ہیں یا پھر تحقیقات کیلئے قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ سپریم کورٹ نے اگرقانون میں ترمیم کا کہا توترمیم کرنی ہوگی۔