اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں فاٹا اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں فاٹا اصلاحات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔