لاہور( خصوصی رپورٹر ) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر ورکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ عمران کو جھوٹ بولنے کی سزا بھگتنا ہو گی،انہیں بار بار معافیاں مانگنے کی عادت پڑ گئی ہے، الزام لگاتے ہیں اور پھر معافی مانگ لیتے ہیں بیرونی فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،عمران خان نے 2013 سے ”بدتمیزی اور اوئے “کی سیاست شروع کی انہوںنے اداروں کے خلاف نعرے لگوانے اور بدنام کرنے کی سیاست کی،وہ عدالت سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں۔