لاہور(خصوصی رپورٹر) بگ بےن ہائی سکول‘ امامےہ کالونی‘ کے طلباءاور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم لاہوراور علی اسلامک سکول‘ نزد مسجدکمبوان‘ چوہنگ کے طلباو طالبات اور اساتذہ¿ کرام نے اےوانِ قائداعظم، جوہر ٹاﺅن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے امےنہ پبلک سکول‘ حےدر روڈ‘ ٹاﺅن شپ‘برائٹ گرائمر ہائی سکول‘ نرسری سٹاپ‘ ٹاﺅن شپ پراسپےکٹو لےڈرز اےجوکےشن سسٹم‘ والٹن روڈ‘حسےن ماڈل سکول‘ رانا ٹاﺅن‘ پمپ بازار‘شاہدرہ‘ےونےورسل ماڈل سکول حےدر روڈ رانا ٹاﺅن شاہدرہ‘کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد942تھی۔
پاکستان ” آگہی پروگرام“ مقامی سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائد اعظم کے دورے، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر
May 10, 2017