میڈرڈ اوپن،ماریا شراپوا کو تیسرے رائونڈ میں شکست

May 10, 2017

میڈرڈ(آئی این پی)میڈرڈ اوپن میں روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا کو تیسرے رانڈ میں کینیڈا کی یوجین بوچارڈ نے شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ وائلڈ کارڈ انٹری پر ٹورنامنٹ میں جگہ پانے والی روسی سٹار پلیئر ماریہ شراپوا کا میڈرڈ اوپن میں سفر اختتام کو پہنچ گیا۔ ٹورنامنٹ کے تیسرے رانڈ میں شراپوا کو کینیڈا کی یوجین بوچرڈ نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد 7-5، 2-6 اور 6-4 سے شکست دی۔

مزیدخبریں