کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کر دیا۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا ڈاکٹرعاصم پر دہشتگردوں کاعلاج کرانے کا الزام ہے۔ ملزم کیخلاف کرپشن کے بھی سنگین الزامات ہیں۔ ڈاکٹرعاصم بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔ سندھ ہائیکورٹ نے وفاق کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔