ڈاکٹر عاصم بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئینگے، نام ای سی ایل میں رہیگا: وفاق کا عدالت میں جواب

May 10, 2017

کراچی(صباح نیوز)سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ وفاقی حکومت نے ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے انکار کر دیا۔ اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا ڈاکٹرعاصم پر دہشتگردوں کاعلاج کرانے کا الزام ہے۔ ملزم کیخلاف کرپشن کے بھی سنگین الزامات ہیں۔ ڈاکٹرعاصم بیرون ملک گئے تو واپس نہیں آئیں گے۔ سندھ ہائیکورٹ نے وفاق کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

مزیدخبریں