مکرمی! بڑا بیٹا بخت شیر، دل کے مرض میں مبتلاہے، میڈیکل کمپلیکس ہسپتال حیات آباد پشاور سے علاج کرا رہا ہوں وہاں کے ڈاکٹروں نے مجھے AFIC راولپنڈی ریفرکیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اتفاق ہسپتال (ٹرسٹ) لاہور کو ریفرکیا وہاں بیٹے کا معائنہ اور ٹیسٹ ہوئے اور بتایا گیاکہ بیٹے کے دل میں سوراخ ہے، علاج ممکن ہے مگر اس پر پانچ لاکھ پچاس ہزار روپے کے اخراجات ہیں میں نے اپنے بیٹے کے علاج کےلئے صحت کارڈ بنوایا تاکہ اس کارڈ سے بیٹے کا علاج کرا سکوں مگر ہسپتال (ٹرسٹ) لاہور کے ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ بیت المال کے فارم اور صحت کارڈ پر اس کا علاج نہیں ہو سکتا۔ میرا بیٹا میرے بڑھاپے کا سہارا ہے علاج کےلئے دم درود اور مختلف قسم کے تعویزات کئے مگراس سے کوئی فائدہ نہیں ہوا ساری جمع پونجی بیٹے کے علاج کی نذرہوگئی لیکن کوئی افاقہ نہیں ہوا اس کی تکلیف دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے۔بیٹے کی زندگی کا سوال ہے معلومات کےلئے اتفاق ہسپتال (ٹرسٹ) لاہور کا فون نمبر 042-35843006 ہے۔ ( زمین خان ولد آمین سکنہ بیلوگا سر تحصیل دیر ضلع اپردیر خیبرپختونخوا)
بیٹے کی زندگی کا سوال ہے؟
May 10, 2018