تمباکو نوشی کینسر کی وجہ

مکرمی!تمباکوکا شما ر نشہ آو ر اشیاءمیں ہوتا ہے۔کیونکہ یہ بہت ساری بیماریوں کی وجہ بنتا ہے ۔تمباکوکے نشے کی لت جسے لگ جاتی ہے ۔اسے چھڑوانا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔نشہ کرتے کرتے انسان کی حالت چلتے پھرتے مردے کی سی بن جاتی ہے۔پہلے حقہ میں استعمال ہوتا تھا۔مگر اب یہ شیشے کی شکل اختیار کر گیاہے جس نے نوجوان نسل کوتباہ کرکے رکھ دیا ہے۔نئی تحقےق کے مطابق پاکستان میں 100مےں سے60بچے شےشے کے عادی بن چکے ہیں آج کل جوبیماریاں منظر عام پرآرہی ہیں۔ان میں زیادہ تر دمہ،لنگز کینسر ،گردوں کا درد ہے۔ تمام بیماریوں کی وجہ تمباکو نوشی ہے لیکن ہمارے ملک میں سموکنگ ایک فیشن بن چکا ہے حکومت کو چاہیے کہ نشہ آور چیزوںپر پابندی کے ساتھ ساتھ ان کے لئے جرمانہ اور قید با مشقت کی سزا رکھے تاکہ نواجوان نسل کو اس موت سے روکا جاسکے۔ (مرےم وحےد ، لاہور)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...