چیف جسٹس آف پاکستان کی توجہ کے منتظر ای او بی آئی پنشنرز

مکرمی! موجودہ سالانہ بجٹ برائے سال 2018-19 میں پنشن میں اضافہ کا اعلان کیا گیا ہے کہ چھ ہزار سے بڑھا کر دس ہزار روپے ماہوار کر دئیے ہیں۔ 75 سال کی عمر سے زیادہ پنشنروں کی پنشن پندرہ ہزار روپے ماہوار کر دی گئی ہے۔ لیکن یہ واضح نہیں کیا گیا کہ یہ کون سے پنشنروں پر لاگو ہو گی آیا ایس میں E.O.B.I کے بزرگ بھی شامل ہیں یا نہیں پچھلے سال تین سال سے انکی پنشن میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور ان کی پنشن پانچ ہزار دو سو پچاس روپے ماہوارہی ہے۔امید تھی کہ اس بجٹ میں ان کی پنشن میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا لیکن افسوس کی بات کہ کچھ نہیں ہوا۔ لگتا ہے حکومت کو رگڑا لگانے کیلئے E.O.B.I کے غریب بزرگ پنشنرز ہی ملے ہیں۔ جناب عالی! E.O.B.I کا محکمہ مالی طور پر ایک مستحکم ادارہ ہے جسکے پاس اربوں روپے کے فنڈ موجود ہیں، قطع نظر اس کے کچھ ملازمین نے مبینہ طور پر مالی بے قاعدگیاں کی ہیں اور یہ کیس بھی سپریم کورٹ آف پاکستان میں زیر سماعت رہا ہے۔ تو E.O.B.I کے بزرگ پنشنروں کی امیدیں آپ سے ہی وابستہ ہیں آپ سے پُرزور درخواست کرتے ہیں کہ اس کیس میں از خود نوٹس لے کر E.O.B.I کی پنشن میں خاطر خواہ اضافہ کروائیں تاکہ E.O.B.I کے پنشنر بھی سکھ کا سانس لے سکیں۔ (محمد ظفر اقبال اور دوسرے E.O.B.I پنشنرز ....مجاہد آباد مغلپورہ لاہور)

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...