لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر ) سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ دوسرا 15 ڈگری میں رہتے ہوئے بالکل کی جا سکتی ہے۔خود میں نے کی ہے اور کبھی بھی اپنے کریئر میں رپورٹ نہیں ہوا لیکن اس کے لیے صحیح تکنیک کی ضرورت ہے۔دوسرا کے بغیر سپن باﺅلنگ کی جاسکتی ہے ‘یہ خطرناک ہتھیار ہے ۔گیند پر صحیح گرپ آنی چاہیے۔ اس کے لیے درکار مسلز (پٹھے) صحیح طور پر تیار ہوئے ہوں۔ آف سپن بولنگ ’دوسرا‘ کے بغیر بھی ممکن ہے۔ہمارے یہاں یہ تاثر اتنا پختہ ہوچکا ہے کہ اگر کوئی بولر ’دوسرا‘ نہیں کرسکتا تو وہ آف سپنر نہیں ہے۔ اس بات کو ذہن سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ دوسرا آف سپن بولر کی وہ گیند ہوتی ہے جو آف سپن ہونے کی بجائے دوسری سمت میں گھوم جاتی ہے۔دوسرا آف سپن بولر کی وہ گیند ہوتی ہے جو اپنے روایتی راستے پر جانے کی بجائے دوسری سمت میں گھوم جاتی ہے یعنی یہ ایک لیگ سپنر کی گوگلی کے برابر ہے۔ایک آف سپنر بولر یہ گیند اپنے روایتی انداز سے ہی کرتا ہے۔ فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ اس میں بولر انگلی شہادت اور دوسری انگلی کی جگہ شہادت کی انگلی اور تیسری انگلی کا استعمال کرتا ہے۔اس سے گیند آف سپن ہونے کی بجائے مخالف سمت میں گھومتی ہے اور سیدھے ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز کے لیے لیگ سپن بن جاتی ہے۔ میرا یقین ہے کہ آف سپنر کی وہ گیند جو اندر آتی ہے وہ وکٹ لینی والی گیند ہے۔ اگر آپ کو صحیح ویریئشن کے ساتھ سیدھی گیند کرنی آتی ہے تو آپ تینوں فارمیٹس میں ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی بن سکتے ہیں۔مجھے سعید اجمل کے ساتھ دلی ہمدردی ہے کیونکہ میں نے کسی نوجوان کو بھی سعید اجمل سے زیادہ محنت کرتے نہیں دیکھا۔ ساری چیزیں کلیئر ہو گئی تھیں۔ میں نے کرکٹ بورڈ سے بھی کہا تھا کہ ابھی آدھا کام ہوا ہے۔ ابھی بہت کام ہونا باقی ہے لیکن سعید اجمل کے بولنگ ایکشن میں تبدیلی کے بعد اس پر جو کام ہونا تھا وہ نہیں ہو سکا۔
”دوسرا “ کے بغیر بھی سپن باﺅلنگ ممکن ہے : ثقلین
May 10, 2018