3 صوبوں میں نیب کا سورج بادلوں کی اوٹ لئے ہوئے‘ نوازشریف کو نوٹس پر قوم حیران ہے : شہبازشریف

May 10, 2018

لاہور+ صفدر آباد+ پھلروان چوک (خصوصی رپورٹر+ نامہ نگاران) وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ٹھوکر نیاز بیگ میں پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے ملحقہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سائنس انکلیو کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ 4 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ مارچ 2019ءمیں پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی تربیتی لیبارٹری کے قیام کے منصوبے کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعلیٰ کو دونوں منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ان منصوبوں کے ذریعے صوبے کے اندر سائنسی بنیادوں پر ریسرچ اور کریمنل تفتیش کے حوالے سے بڑا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے دونوں منصوبوں کیلئے ترجیحی بنیادوں پر وسائل فراہم کئے ہیں۔ ہم خیبرپی کے اور سندھ کو بھی اس ضمن میں تعاون فراہم کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ گزشتہ روز سندھ گےا تو وہاں کے لوگوں نے برملا کہا کہ سندھ مےں نہ تو کوئی اچھا ہسپتال اور تعلےمی ادارہ ہے اورنہ ہی انفراسٹرکچر جس پر مجھے دکھ ہوا، اگر ہمےں موقع ملاتو پنجاب کی طرح سندھ اوردےگر صوبوں کو بھی ترقی دےںگے۔ پاکستان کو مضبوط بنانا کسی اےک فرد ،ادارے ےا پارٹی کے بس کی بات نہےں، ہمےں ملکرپاکستان کو مضبوط بنانا ہے۔ عدلےہ ،عسکری ،سےاسی قےادت عوام انتظامےہ اور تمام سٹےک ہولڈرز کو ملکرملک کو ترقی اورخوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرنا ہے۔ مشترکہ اوراجتماعی کاوشوں کے بغےر ملک کسی صورت آگے نہےں بڑھ سکتا۔ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑنے والے آزاد پرندے تھے اور انہوں نے 2013ءکے الیکشن کے بعد مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اب 2018ءکا الیکشن بتا دے گا کہ ان کی اڑان زیادہ اونچی ہے یا ہماری۔ محمد نوازشریف کےخلاف اربوں ڈالر مبینہ کسی ملک بھجوانے کی شکایات پر نیب کے نوٹس کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ نوٹس نیب نے مفروضے کی رپورٹ پر لیا ہے اور پوری قوم ورطہ حیرت میں ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ محمد نوازشریف نے 4.9 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کی ہے۔ سٹیٹ بینک اور ورلڈ بینک نے بھی اس کی تردید کر دی ہے۔ اس نوٹس سے نیب کی ساکھ کو بہت ضعف پہنچا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ چیئرمین نیب اس بات کا نوٹس لیں گے جنہوں نے یہ غیرمناسب اقدام کرایا ہے کیونکہ نیب کا اپنا امیج بری طرح مجروح ہوا ہے اور جو لوگ اس پر شک و شبہ کا اظہار کر رہے تھے ان کے موقف کو تقویت ملی ہے۔ گزشتہ روز کے واقعہ کے بعد اس بات میں کوئی شک نہیں کہ دیگر تین صوبوں میں نیب کا سورج بادلوں کی اوٹ لئے ہوئے ہے۔ احسن اقبال پر ہونے والا حملہ افسوسناک ہے جس سے دنےا مےں ہماری جگ ہنسائی ہوئی ہے ۔ہمےںاس واقعہ کے عوامل کا گہرائی مےں جاکر جائزہ لےنا ہے۔ زرداری ہاو¿س اوربنی گالا ہم نوالہ ،ہم پےالہ ہےں۔ خان صاحب خود کہہ چکے ہےں کہ سےنٹ کے الےکشن مےںانہےں40کروڑ روپے کی آفر ہوئی ،وہ دو پاکستان کی بجائے اےک پاکستان بنانے کی بات کرتے ہےں لےکن وہ کوئی اےک مثال اور اقدام تو اےسا بتائیں جو انہوں نے کے پی کے مےں اےک پاکستان بنانے کے حوالے سے کےا ہے ۔ 70کروڑ روپے کی لاگت سے احتساب کا ادارہ بناےا جو آج بھی بند ہے اوراس ادارے مےں کرپشن پر کسی اےک کو بھی ادارے نے سزا نہےں دی۔نےازی صاحب نے کے پی کے مےں اےک ارب درخت لگانے کا جھوٹ بولا اوروہ دن رات جھوٹ بول رہے ہےں ۔الزام تراشی اورجھوٹ بولنا عمران نےازی کا معمول بن چکا ہے ۔2018ءکے انتخابات مےں قوم اس کا انہےں جواب دے گی۔ شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں نئے آﺅٹ ڈور بلاک اور ہیپاٹائٹس فلٹر کلینک کا افتتاح کیا-وزیراعلیٰ نے فزیوتھراپی سنٹر سمیت ہسپتال کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولتوں کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ صحت کا یہ انقلاب پورے پاکستان میں لے کر جائیں گے۔ پنجاب حکومت نے ماضی کا فرسودہ اور کرپشن زدہ نظام دفن کر دیا ہے او راب کوئی مریض کو عملے کی ملی بھگت سے باہر سے پیسے دے کر سی ٹی سکین کے لئے مجبور نہیں کر سکے گا۔ عمران نیازی نے گزشتہ 5سال میں صرف دھرنے دئےے ، لاک ڈاﺅن کئے ، ترقی کے سفر میں روڑے ا ٹکائے ، قوم کا وقت برباد کیااور قوم کی خوشیاں چھیننے کے لئے خوشحالی کے سامنے بدحالی کا بند باندھا -دن رات جھوٹ بول کر او رالزامات لگا کر قوم کا حلیہ بگاڑنے کا کوشش کی-انہوںنے کے پی کے کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے-میں انہیں دعوت دیتا ہوں کہ وہ پنجاب آئیں ہم انہیں عوام کی خدمت کے گر سکھاتے ہیں-ہم انہیں بتائیں گے کہ محنت ،امانت او ردیانت کس چیز کا نام ہے-اگر وہ سمجھتے ہیں کہ وہ دوسری پارٹیوں کے امیدوار توڑ کر الیکشن جیت سکتے ہیں تو یہ ان کی بھول ہے-عوام 2018ءکے الیکشن میں ان کی سستی روی ، ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور جھوٹ والزام تراشی کا بھرپور جواب دیں گے-انہوںنے قوم کا وقت برباد کیا اور کے پی کے میں کوئی نیا ہسپتال ، تعلیمی ادارہ نہیں بنایا او رنہ ہی فرانزک لیب بنائی۔ سندھ ، بلوچستان او رکے پی کے کی قیادت کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں ہم آپ کو پنجاب کے کسی سکول میں عوام کی خدمت کا سبق پڑھائیں۔ سندھ اور کے پی کے کی حکومتوں نے وہاں کے عوام کی خدمت نہ کر کے ووٹ کی خلاف ورزی کی ہے،اب لوگ ان سے حساب لیں گے۔ شہبازشریف سے انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی۔ شہبازشریف نے کہاکہ پنجاب میں جاری ترقیاتی و خوشحالی کے سفر کو خیبر پی کے میں لے کر جائیں گے۔ ”بلین ٹریز“ کے نام پر دھوکہ دینے والے قوم کے رہنما کیسے ہو سکتے ہیں۔ شہبازشریف نے ننکانہ جاتے ہوئے ہےلی کاپٹر صفدرآباد اتار لےا۔ وزےراعلیٰ بغےر سکےورٹی اوربغےر پروٹوکول عام کوچ مےں بےٹھ کر گندم خرےداری مرکز پہنچے اوران کے دورے سے انتظامےہ لاعلم رہی۔وزےراعلیٰ نے گندم خرےداری مرکز کا دورہ کےا،کاشتکاروں کے مسائل سنے اور کاشتکاروں کے مسائل کے حل کےلئے موقع پر احکامات جاری کےے۔کاشتکاروں کے شہبازشرےف زندہ باد،شےرآےا ،شےر آےا کے نعرے لگائے۔ وزےراعلیٰ نے گندم خرےداری مرکز مےں رجسٹر چےک کر کے باردانہ کی تقسےم کا جائزہ لےا۔
شہبازشریف

مزیدخبریں