سیالکوٹ (نامہ نگار) 1960ء میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پرپانی روک لئے جانے سے دریائے چناب کا ایک بڑا حصہ خشک ہو چکا ہے، ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب سے نکلنے والی دو نہروں میں سے ایک نہرمرالہ راوی لنک تین ماہ سے بند پڑی ہے خشک ہو چکی ہے۔ محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب میں دودریائوں مناور توی کے 934 کیوسک جموں توی کے 1965 کیوسک پانی کی وجہ سے مجموعی پانی کی آمد 23814 کیوسک ہے جبکہ صرف دریائے چناب کا پانی 20915 کیوسک ہے اور دریائے چناب کا بھی زیادہ تر حصہ خشک ہوچکا ہے۔