لاہور (اپنے نامہ نگار سے) لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات سے قبل سیاسی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواست پر الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شاہد وحید نے شیخوپورہ، نارووال، کھاریاں اور اوکاڑہ کے جاوید اقبال اور دیگر افراد کی 12 درخواستوں پر سماعت کی۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ حلقہ بندیوں سے قبل امیدوروں سے اعتراضات لینا اور انکا موقف سننا ضروری ہے۔ حلقہ بندیاں سیاسی بنیادوں پر کی گئی ہیں۔ مخالف امیدوروں سے اعتراضات اور انکو نہیں سنا جا رہا ہے۔