کھڈیاں: آشنا کیساتھ فرار ہونے والی کو باپ اور بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کر دیا

May 10, 2018

کھڈیاں خاص (نامہ نگار) کھڈیاں خاص کے نواحی گائوں بیگ پور میں چند روز قبل آشنا کے ساتھ فرار ہونے والی شادی شدہ خاتوں کو اس کے باپ اور بھائیوں نے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ امجد مسیح کی بیوی اور حاکم مسیح کی بیٹی فرزانہ بی بی آشنا احمد عرف صاحب کے ساتھ فرار ہو گئی تھی۔ معززین نے پنچایتی طور پر لڑکی کو واپس بلوا لیا تھا جسے گزشتہ شب بھائیوں اور باپ نے مل کر گلا دبا کر قتل کر دیا۔ پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور نعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے ڈی ایچ کیو ہستپال قصور ریفر کر دی۔

مزیدخبریں