اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر نے بجلی چوری کا مقدمہ بنانے پر عابد شیر علی کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا، میرے اوپر بجلی چوری کے الزامات کیلئے بنائی کمیٹی نے مجھے اس جرم سے باعزت بری کیا ہے، انتقامی کارروائیاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں، جنوبی پنجاب تبدیلی کے سفر میں کپتان کے ساتھ کھڑا ہو چکا ہے۔ بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عامر ڈوگر نے کہا سازش کے ذریعے میری سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے، میں اس پر عابد شیر علی کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا دعویٰ دائر کروں گا۔