چیف جسٹس عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے 14 مئی کو روس کا دورہ کرینگے

May 10, 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس میاں ثاقب نثار 14 مئی کو روس کے سرکاری دورے پر روانہ ہونگے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس روس میں عالمی چیف جسٹس کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ دورہ روس مکمل کرنے کے بعد چیف جسٹس چین کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ عالمی عدالتی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس کا غیر ملکی دورہ 13 روز پر مشتمل ہوگا۔ چیف جسٹس کی عدم موجودگی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ قائم مقام چیف جسٹس ہونگے۔

مزیدخبریں