اسلام آباد(نیوز ڈیسک) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی نائب صدرسیدمظہرعلی شاہ ایڈووکیٹ نے قائدملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی کی خصوصی ہدایت پر جمعہ کوجملہ شہدائے دین ووطن بشمول دہشت گردی کیخلاف جنگ میں جانوں کے نذرانے پیش کرنے عساکرپاکستان کے سپوتوں ، سیکیورٹی اداروں کے افسروں اورجوانوں کی درجات کی بلندی کیلئے جمعہ 11مئی کو دنیا بھر کی طرح پورے پاکستان میں ’’یوم شہدائ‘‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔