ٹرمپ کی عالمی معاہدوں سے علیحدگی بین الاقوامی ضابطے کی خلاف ورزی ہے ، علامہ ساجد نقوی

May 10, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران جوہری معاہدے سے علیحدہ ہونے کا اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا عالمی معاہدوں سے علیحدگی بین الاقوامی ضابطے کی خلاف ورزی ہے اورامریکی صدر کا یہ عمل آزاد ملک اورقوموں کے حقوق کوطاقت کے بل پوتے پر پامال کر نے کی کوشش ہے۔انہوںنے کہا کہ امریکی صدر کا جوہری معاہدے سے نکلنے کا فیصلہ افسوسناک ہے ، کسی طاقتور ملک کو کسی دوسرے آزاد ملک و قوم کی معیشت پر دبا ڈالنے اور اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

مزیدخبریں