آئرلینڈ کاونٹی تجربے اور کنڈیشنز کی بدولت پاکستان کو ہرانے کا خو اہشمند

May 10, 2018

لاہور(سپورٹس ڈیسک)آئرلینڈ کے کپتان ولیم پورٹر فیلڈ نے کہا ہے کہ مقامی کنڈیشنز اور انگلش کاونٹی کا تجربہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ان کے لیے مددگار ثابت ہو گا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے گزشتہ سال آئرلینڈ اور افغانستان کو ٹیسٹ اسٹیٹس دیتے ہوئے پانچ روزہ فارمیٹ کھیلنے کا اہل قرار دیا تھا۔1877 میں میلبرن کرکٹ گراونڈ پر کھیلے گئے کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ٹیسٹ میچ میںآسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دی تھی لیکن اس کے بعد سے تاریخ میں آج تک کوئی بھی ٹیم اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل نہیں کر سکی اور اگر آئرلینڈ ایسا کرنے میں کامیاب رہتی ہے تو یہ ایک بہت بڑا اپ سیٹ ہو گا۔تاہم آئرلینڈ کے کپتان پورٹرفیلڈ نے کہا کہ یہ آئرلینڈ ہے، یہ مئی ہے لہٰذا یہ میچ ہمارے لیے سازگار کنڈیشنز میں ہو گا۔جب برصغیر کی ٹیمیں ان کنڈیشنز میں آتی ہیں تو انہیں ایڈجسٹ ہونے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔ انگلینڈ میں چیمپیئن شپ اور وائٹ بال میچز کے دوران ہم ٹیسٹ باولرز کا سامنا کرتے ہیں لیکن یہاں باولرز ہمیں زیادہ بری گیندیں کھیلنے کا موقع نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں