نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں چارہ گھپلا کیس میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو کی بیٹے کی شادی کیلئے درخواست ضمانت منظور کر لی گئی،لالو یا دیو 5دن باہر کی فضا میں سانس لے سکیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق لالو پرساد یادو کی پیرول پر رہائی کی درخواست منظور کرلی گئی۔وہ اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی شادی میں شرکت کیلئے 5دن ضمانت پر باہر رہ سکیں گے۔