او پی سی کی معاونت سے اوور سیز پاکستانی خاتون کو 35 لاکھ روپے واپس مل گئے

لاہور(پ ر) اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب کی معاونت سے سمندر پار مقیم خاتون کو 35لاکھ روپے واپس مل گئے ہیں۔ کمشنر او پی سی افضال بھٹی نے اس ضمن میں بتایا کہ نیویارک ، امریکہ میں مقیم سرفراز فاطمہ نے شکایت درج کروائی کہ انہوں نے 2005 میں سرگودھا کی ایک کواپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی میں 3پلاٹس خریدے تھے تاہم ابھی تک انہیں پلاٹس کا قبضہ نہیں دیا جا رہا ہے۔ اس شکایت کے بعد او پی سی کے متعلقہ حکام نے کواپریٹو ڈیپارٹمنٹ اور مذکورہ ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور شکایت کنندہ سرفراز فاطمہ کی رضامندی سے انہیں پلاٹس کی قیمت کے طور پر 35لاکھ روپے ادا کر دیے گئے۔ افضال بھٹی نے مزید کہا کہ اوور سیز پاکستانی اپنی شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن