کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کی تین میونسپل کارپوریشنوں کے ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جاسکی۔ کورنگی کے4 ہزار ملازمین کو انتظامیہ کے تنازعہ کے باعث تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ چیئرمین نیئر رضا نے مطالبہ کیا کہ میونسپل کمشنر کو تبدیل کیا جائے وہ کرپٹ ہیں۔ نیئر رضا نے کہاکہ میونسپل کمشنر کو تبدیل نہیں کیا گیا تو اکائونٹ آفیسر کو چارج دیں تاکہ تنخواہوں کے چیک جاری ہوسکیں۔ نیئر رضا نے کہا میونسپل کمشنر ہمیں قبول نہیں۔