بانی چیئرمین حمیدنظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان اور معمار ’’نوائے وقت‘‘ ڈاکٹرمجیدنظامی کے90ویں یوم ولادت کے حوالے سے خصوصی نشست

May 10, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) حمید نظامی پریس انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان نے اپنے بانی چیئرمین اور معمار ’’نوائے وقت‘‘ محترم ڈاکٹر مجید نظامی کے 90ویں یوم ولادت اور سہ ماہی ’’نوائے ادب‘‘ کے ڈاکٹرمجیدنظامی نمبر کے مشترکہ حوالے سے ایک خصوصی نشست‘‘ کا اہتمام کیا ہے جو اس کے اپنے آڈینٹوریم واقع4-C ایل ڈی اے فلیٹس، شاہراہ مجید نظامی نزد چائنہ چوک میں جمعۃ المبارک 11 مئی 2018 سہ پہر 2-30 بجے منعقد ہو گی۔ جسٹس(ر) میاں محبوب (سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت) صدارت کریں گے۔ ڈاکٹر فریدپراچہ(ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی)، دلاور چودھری (چیف نیوز ایڈیٹر نوائے وقت) اور جان کاشمیری (ایڈیٹر سہ ماہی، قرطاس) مہمانان خوصی ہوں گے۔

مزیدخبریں