عمران خان کا 11نکاتی ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے

May 10, 2018

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ کے سنیئر نائب صدر اور حلقہ پی پی 14راولپنڈی کینٹ سے صوبائی اسمبلی کے متوقع امیدوار ملک قاسم شہزاد نے کہاکہ آئند ہ عام انتخابات میں ن لیگ کی لوٹ ما ر ، کرپشن ، عوام دشمن پالیسیوں کا خاتمہ ہوجائیگا پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان ٹائیگرز آئندہ عام انتخابات میںدھاندلی اور مینڈیٹ چورانے والوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہونگے قائد تحریک انصاف عمران خان کا 11نکاتی ایجنڈا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے پاکستان تحریک انصاف کے ورکرز قائد تحریک انصاف عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچا رہے ہیں آنیوالا دور پاکستان تحریک انصاف اور خوشحالی کا ہوگا ان خیالات کااظہار انہوں نے یوتھ ونگ کنونشن سے خطاب کے دوران کیا ملک قاسم شہزاد نے کہاکہ عوام کا پاکستان تحریک انصاف پر بڑھتے ہوئے اعتماد نے مخالفین کو حواس باختہ کردیا ہے علی بابا اور چالیس چوروں کا احتساب پوری قوم کی آواز ہے ۔

مزیدخبریں