ملتان (سپورٹس ڈیسک)پی سی بی کی جانب سے سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو 2 لیگز تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پی سی بی ہیڈ کوارٹرز میں منعقدہ کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، غیرملکی لیگز میں شرکت کے حوالے سے نئی پالیسی متعارف کروا دی گئی ہے، سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز کو ایک سیزن کے دوران صرف 2 لیگز میں شرکت کی اجازت ہو گی، سنٹرل کنٹریکٹ نہ رکھنے والے ڈومیسٹک پلیئرز کم از کم 3 فرسٹ کلاس میچز میں شرکت کے بعد ہی این او سی حاصل کر سکیں گے۔ریٹائرڈ پلیئرز کو این او سی کی ضرورت نہیں ہو گی تاہم انہیں آئی سی سی رولز کے مطابق اپنی ریٹائرمنٹ کے 2 سال بعد اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی، چار روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے ساتھ ایک ون ڈے ٹورنامنٹ بھی کروایا جائے گا، قائد اعظم ٹرافی میں8 ریجنز اور 8 ڈپارٹمنس کی ٹیمیں شریک ہوں گی، ڈومیسٹک پلیئرز کی فیسوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو میں ٹیموں کی تعداد کم کرتے ہوئے 16 کر دی گئی ہے۔
سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کرکٹرز کو 2 لیگز تک محدود کرنے کا فیصلہ
May 10, 2018