ملتان (نامہ نگار خصوصی) پاور ڈویژن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے رمضان المبارک میں بجلی کی طلب و رسد کی تفصیلات مانگ لی ہیں رمضان المبارک میں بجلی کی مجموعی طلب اور اضافی طلب سمیت تمام تفصیل مانگی گئی ہے حکومت نے رمضان المبارک میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تفصیلات طلب کی گئی ہیں واضح رہے کہ گزشتہ سال 2017 میں وزارت توانائی کے تمام اندازے اور امکانات غلط ثابت ہونے کی وجہ سے بجلی کی فراہمی طلب کے مطابق نہیں کی جا سکی تھی جس کی وجہ سے ملک بھر میں ہنگامے ہوئے تھے۔
رمضان میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے تقسیم کار کمپنیوں سے طلب و رسد کی تفصیلات طلب
May 10, 2018