ایران جوہری معاہدے سے علیحدگی،یورپی یونین کمیشن کی صدرٹرمپ پر تنقید

ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنے پر یورپی یونین کمیشن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر سخت تنقید کی  گئی، یورپی یونین نے ایران کے ساتھ تجارت کرنے والی کمپنیوں کے تحفظ کے اقدامات کرنے کا اعلان   کر دیا  ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کے ایران کے ساتھ ہوئے جوہری معاہدے سے نکلنے کے اعلان پر صدر ٹرمپ پر شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے، یورپی یونین کمیشن کے صدر جین کلاڈ جنکر نے کہا ہے کہ وقت ا گیا ہے کہ یورپ سپر پاور کی حیثیت سے امریکا کی جگہ لے، انہوں نے کہا صدر ٹرمپ کے فیصلے سے ظاہر ہے کہ امریکا اتحادیوں کے تحفظات کو اہمیت نہیں دیتا،یورپی یونین نے ایران سے تجارت کرنے والی کمپنیوں کے تحفظ کے لئے اقدامات کا اعلان کیا ہے، یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا   کہ اگر ایران پر پابندیاں لگیں تو ڈبلیو ٹی او کا در کھٹکھٹائیں گے، یورپی یونین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ عالمی تجارت کا ٹھیکیدار نہ بنے۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے جوہری معاہدے سے نکلنے کے امریکی فیصلے کو غلطی قرار دیا ہے، ٹی وی پر خطاب میں انہوں نے کہا وہ کہتے رہے ہیں کہ امریکا پر بھروسہ نہ کرو، وہ برطانیہ، فرانس یا جرمنی پر بھی بھروسہ نہیں کرتے، جوہری معاہدے کو جای رکھنے سے پہلے ان ممالک سے ضمانت لینے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن